8 اگست 2012 - 19:30

بحرین میں پیرامیڈیکل یونین کے سربراہ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی پامالی کے ذمہ دار آل خلیفہ کے حکام پر مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

ابنا: ابراہمی دمستانی نے آج العالم سے گفتگو میں کہا کہ آل خلیفہ کے حکام پر جو انسانی حقوق کی پامالی اور جسمانی ایذائيں پہنچانے کے احکامات جاری کرنے میں ملوث ہیں ان پر مقدمہ چلایا جانا چاہیے لیکن افسوس اس بات پر ہے کہ یہ مجرم حکام بدستور اپنی غیر انسانی اور وحشیانہ کاروائياں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ نرسوں کی یونین کے سربراہ نے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت پروپگينڈوں کے سہارے اپنے غیر قانونی اقدامات کو قانونی ظاہر کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بحرین میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لینے کے موقع پر بعض پولیس اھلکاروں پر جسمانی ایذائيں پہنچانے کے الزام میں مقدمہ چلانا ایک نمائیشی اور فریبی اقدام ہے۔ ابراھیم دمستانی نے کہا کہ ایسے عالم میں جبکہ بحرین کے زخمی انقلابی گرفتار ہونے کے خوف سے اسپتال نہیں جاتے ہیں حکومت آل خلیفہ بیماروں کے سامنے طبی عملے کی بے حرمتی کرتی ہے۔ ادھر سلامتی کونسل میں روس کے نمائندے نے تجویز دی ہے کہ بحرین کے مسئلے کو سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے۔ آل خلیفہ کے صف اول کے حامی امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی مخالفت کے سبب اس تجویز کو سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل نہیں کیا جاسکا۔ یاد رہے بحرین میں عوامی انقلاب کو دیڑھ برس کا عرصہ گذررہا ہے لیکن انسانی حقوق کے دعویدار ملکوں اور اقوام متحدہ نے آل خلیفہ کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

........

/169